چیف جسٹس کے احکامات نے بلدیاتی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا، ضیاء عباس

March 19, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے کراچی کی صورت حال پر دئیے جانے والے احکامات نے جمہوری اور بلدیاتی حکومت کی کار کردگی کا پول کھول دیا، انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں کے دوران کراچی شہر کو کوڑے میں بدل دیا گیا، سندھ اور بلدیاتی حکومتوں نے مکمل طور پر کراچی کو مسائل کا گڑھ بنادیا۔