میپکو خراب ، جلے ہوئے میٹروں کی تبدیلی کےاہداف حاصل نہ کرسکی

March 19, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں خراب اور جلے ہوئے میٹروں کی تبدیلی کےاہداف سے بہت پیچھے ہیں۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن نے ایسے تمام میٹروں کی تبدیلی کےلئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کررکھی ہے۔ پاور ڈویژن نے ریکارڈ پر لائے گئے 8 لاکھ سے زائد خراب اور جلے ہوئے میٹروں کی تبدیلی کےلیے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ ذرائع کے مطابق بجلی کمپنیوں کےسٹورز میں میٹر چینج آرڈر کےلیے میٹروں کی مطلوبہ تعداد میں موجودگی نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔