وزارت داخلہ پرویز مشرف کو فول پروف سیکیورٹی دینے کو تیار

March 19, 2018

وزارت داخلہ پرویز مشرف کو فول پروف سیکیورٹی دینے کو تیار ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کے وکیل کو خط لکھ دیا، جس میں دریافت کیا گیا ہے کہ بتایا جائےکہ پرویز مشرف پاکستان میں کہاں قیام کریں گے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے۔

اس سے قبل پرویز مشرف نے پاکستان واپسی کے لیے خصوصی عدالت سے سیکیورٹی مانگی تھی،جبکہ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے کہا تھا کہ یقین نہیں کہ حکومت سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

وکیل اختر شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت عدالت کو آگاہ کرے کہ وہ پرویز مشرف کو کیا سیکیورٹی فراہم کرے گی؟؟؟