کلثوم نواز اسپتال سے فارغ

March 20, 2018

لندن (این این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازکو لندن کے کلینک سے فارغ کردیاگیا۔ وہ تقریبا 10 گھنٹے تک اسپتال میں زیر علاج رہیں۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز اتوار کو چیک اپ کیلئے اسپتال آئی تھیں تو ڈاکٹروں نے انھیں داخل کرلیاتھا ٗٹیومرکے دوبارہ نظرآنے پر کلثوم نوازکی طبیعت خراب ہوئی تھی ٗجہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت دیکھ کر اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔