کراچی سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی

March 20, 2018

لاہور (نمائندہ جنگ)کراچی سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین کے انجن میں چیچہ وطنی اور ہڑپہ کے قریب آگ بھڑک اٹھی، ٹرین ڈرائیور نےسمجھ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کوروک لیاجس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،متاثرہ ٹرین 3 گھنٹے کی تاخیر سے گزشتہ سہ پہر مسافروں کو لیکر لاہور اسٹیشن پہنچے گی، ریلوے حکام نے واقعہ کی اطلاع پرپہلےمتبادل انجن کے ذریعے ٹرین کوچیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پہنچایا اور پھر وہاں سے 3 گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ لاہور کے لئے روانہ ہوئی ، تاخیر سے آمد کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین بھی تقریبا 1گھنٹہ 20منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی جس کی وجہ سےمسافروں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑاتاہم ریلوے حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔