آرمی چیف سے شہباز شریف کی ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے،فوجی ترجمان

March 20, 2018

اسلام آبا د(وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک )ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ خبربے بنیاد ہے ،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں پاک فوج کے ترجمان نے خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران آرمی چیف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس حوالے سے ایک میڈیا کی جانب سے چلائی گئی خبر بے بنیاداور غیر زمہ دارانہ ہے۔