پاکستانی روپیہ دباؤمیں،امریکی ڈالرکی پھر اونچی اڑان

March 20, 2018

پاکستانی روپیہ دباؤمیں ، امریکی ڈالر پھر سےاونچی اڑان بھرنے لگا،انٹربینک میں ایک ڈالر چار روپے تینتالیس پیسے مہنگا ہوکر ایک سو پندرہ روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی تجزیہ کار کہتے ہیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائردباؤکا شکار ہیں۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں روپے کی قدرمیں 4 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 93 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعدانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر115 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔