تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت تقریب کل ہوگی

March 21, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈحیدرآباد کے اعلامیہ کے مطابق تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی جانب سے سالانہ میڈل ایوارڈ تقریب 22 مارچ صبح 11 بجے بورڈ آڈیٹوریم حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی جس میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی امتحانات 2017ءکے تمام گروپس کے پوزیشن ہولڈرز میں مہمان خصوصی کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگنیجومیڈل تقسیم کریں گے۔ تمام پوزیشن ہولڈرز کو22 مارچ کو صبح دس بجے بورڈ آفس میں رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔