قارئین کیا سوچتے ہیں

March 21, 2018

امر جلیل(20مارچ2018)خام مال

٭جناب آج کا کالم نہ صرف حالات حاضرہ کے تناظر میں زبردست تحریر ہے بلکہ اگر تجاویز پر عمل ہوگیا تو گھوڑوں کی خرید و فروخت بھی رک جائیگی جو ووٹر یہ سمجھے گا کہ ان کا نمائندہ اپنا وعدہ پورا نہیں کر رہا ہے تو اپنے شناختی کارڈ کے نمبر کے ساتھ الیکشن کمیشن کو مطلع کریگا جب انکی تعداد ممبر کے حا صل کردہ ووٹوں کے نصف سے زائد ہوجائے تو ایسے ممبر کو ڈی سیٹ کرکے اس سیٹ پر دوبارہ ووٹنگ کروا دی جائے۔ (بدر عالم، کراچی)

٭آپ نے ووٹ اورووٹر کی طاقت کے حوالے سے عمدہ گفتگوکی ہے اورایک انوکھا خیال یہ پیش کیاکہ ایسی قانون سازی کی جائے جس سے ووٹرووٹ کے ذریعے اپنے منتخب کردہ نمائندے کونااہل کرسکیں دوسری اہم بات یہ کی کہ عوامی نمائندوں کو پڑھالکھاہوناچاہئے سب جانتے ہیں کہ عوامی نمائندگی کے لیے تعلیم کی شرط رکھی گئی تھی مگراسی تعلیم یافتہ اسمبلی نے وہ شرط ختم کردی۔ (اکرام اللہ ، فیصل آباد)