ایم کیو ایم بہادرآباد کا ارم عظیم کو مشورہ

March 21, 2018

ترجمان ایم کیوایم پاکستان بہادرآبادنے ارم عظیم فاروقی کو ماہر نفسیات سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگ پارٹی کے لیے دھبہ ہیں۔

ایم کیوایم پاکستان کی سابق رہنما ارم عظیم فاروقی کے وڈیو بیان پر ردعمل دیتے ہوئےایم کیوایم پاکستان بہادرآباد نے کہا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن میں پیسے لے کر پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا، ایسے لوگ پارٹی کے لیے دھبہ ہیں۔

واضح رہے کہ ارم عظیم نے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے انتہائی سخت زبان استعمال کرتےہوئے خالد مقبول صدیقی اور عامر خان پر کڑی تنقید کی اور الزام لگایا کہ خالد مقبول صدیقی امریکا میں جہاں رہتے وہاں رشتہ بھجوا دیا کرتے تھےجبکہ عامر خان انہیں ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہتے تھے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان کی اس حرکت پر حیدرعباس سے شکایت بھی کی تھی۔