ویتنام میں ننھے بچے نے مصروف شاہراہ رینگتے ہوئے عبور کرلی

March 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ویتنام کی ایک مصروف شاہراہ پر ننھے بچے کو حیرت انگیز طور پر رینگتے ہوئے شاہراہ عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

جی ہاں، یہ واقعہ اس وقت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا جب ایک ننھا بچہ گھٹنوں کے بل مصروف سڑک عبور کر تا نظر آیا۔

اس موقع پر اس سڑک سے گزرتی ایک خاتون نے فورا اپنی کار سے اتر کر بچے کو گود میں اٹھالیا،قبل اس کے وہ عورت بچے کو گود میں اٹھاتی دو مرد بھی اس کے قریب پہنچ گئے۔ سڑک سے گزرنے والی ایک اور کار کے ڈرائیو رکا کہنا ہے کہ وہ اپنے دھن میں جارہاتھا کہ اچانک یہ ننھا بچہ رینگتے ہوئے سڑک پار کرتانظر آیا تاہم یہ بچہ کہاں سے آیا اس بارے میں پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔