کامران اکمل نے پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری بنالی

March 21, 2018

پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی۔

کامران اکمل نے لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن تھری کے دوسرے ایلیمی نیٹر میں کراچی کنگز کےخلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 17 گیندوں پر پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 54رنز بنائے ، جو پی ایس ایل کی تاریخ کی تیزترین نصف سنچری ہے۔

اس سے قبل لیوک رونکی نے 19گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنائی تھی۔