جنوبی وزیرستان میں خواتین کیلئے پہلا پی سی او کھل گیا

March 21, 2018

جنوبی وزیرستان میں بھی اب خواتین پی سی او سے بات کرسکیں گی ۔

فاٹا کے قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کے لیے علیحدہ پی سی او کا انتظام پاک آرمی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے قبائلی روایات کو مدنظررکھتے ہوئے پہلی مرتبہ جنوبی وزیرستان کےعلاقے مکین میں خواتین کے لیے علیحدہ پی سی اوکھولا گیا ہے، پی سی اومیں خواتین ٹیلی فون آپریٹربھی بھرتی کی جائیں گی۔

لیویز ذرائع کے مطابق کانی گرم، سام اور لدھا کے علاقوں میں بھی بہت جلد خواتین کے لیے علیحدہ پی سی او کھولے جائیں گے۔