سابق فرانسیسی صدر سرکوزی سے پوچھ گچھ

March 22, 2018

کراچی (نیوزڈیسک) فرانس کے سابق سربراہ مملکت نکولس سرکوزی کو دوسرے دن بھی پولیس کی پوچھ گچھ کا سامنا رہا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتایا کہ سرکوزی سے مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح آٹھ بجے سوال جواب کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ انہیں 2007ء کی انتخابی مہم کے دوران لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی سے رقم وصول کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔دریں اثنا سرکوزی کو دو روزہ تفتیش کے بعد گھر بھیج دیا گیا، پولیس کی جانب سے تفتیش کے معاملے پر ابھی تک سرکوزی یا ان کے وکیل کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔ سرکوزی 2007ء سے 2012ء تک فرانس کے صدر رہے تھے۔