نواز اور مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

March 22, 2018

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی ۔

نواز شریف اور مریم نواز نے 26مارچ سے ایک ہفتے کے لیے عدالت سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی ۔

درخواست میں بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کے سلسلے میں 7دن کے لیے عدالت حاضری سے استثنیٰ مانگا گیا تھا۔

درخواست میں 26 مارچ سے ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنی ٰمانگتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس دوران مریم نواز کی جگہ ان کے نمائندے جہانگیر جدون پیش ہوں گے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ استثنیٰ کے دوران نواز شریف کی جگہ ان کے نمائندے علی ایمل عدالت میں پیش ہویںگے۔

بیگم کلثوم نواز کا میڈیکل سرٹیفیکٹ بھی درخواست کے ساتھ لف کیا گیا تھا۔

تاہم احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر تے ہوئے خارج کردی۔