فیڈرل ٹرافی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ

March 23, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منصورہ اسپورٹس نے فیڈرل ٹرافی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں منٹگمری جیم خانہ کو 92 رنز سے ہرادیا۔ مطیع الرحمن نے 90 اور حارث علی نے 84 رنز بنائے۔ محمد عاکف نے 4 وکٹ لیے۔ محمد کاشف کے 80رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔