وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی

March 23, 2018

ملک بھر میں آج 78 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے ۔ سرکاری عمارتوں کو سجادیا گیا ،وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ اور فضائیہ کا ایئرشو ہوگا، اماراتی فوج یوم پاکستان کی تقریب میں پہلی بارشرکت کرےگی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں موبائل سروس معطل کردی گئی۔

کراچی اور لاہور میں رات بارہ بجتےہی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ، مختلف شہروں میں چراغاںجبکہ کوہلو میں سطح سمندر سے ساڑھے پانچ ہزار فٹ بلندی پر تین سو فٹ لمبا، 200فٹ چوڑا پرچم بنادیا گیا۔

آج مختلف شہروں میں تقریبات ہوں گی، 23مارچ کی مناسبت سےابوظبی میں تقریب جبکہ دبئی کابرج خلیفہ آج شام پاکستانی پرچم کےرنگوں میں رنگے گا۔پاکستانی اسکائی ڈائیورزنےدبئی کی فضامیں اپنےوطن کاپرچم لہرادیا۔

یوم پاکستان ملک کومضبوط تربنانےکےعزم کےساتھ منایاجارہاہے، 23مارچ 1940 کو لاہور میں قرارداد مقاصدکے ذریعے علیحدہ وطن پاکستان کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔