تحریک پاکستان کے دوران پڑھی جانے والی ولولہ انگیز نظم..

March 23, 2018

لے کے رہیں گے پاکستان

ہاتھ میں لے کر سبز نشان بچے بوڑھے اور جوان

اٹھے ہیں کرنے یہ اعلان بٹ کے رہے گا ہندوستان

’’لے کے رہیں گے پاکستان‘‘

بیٹھے ہیں باندھے سر سے کفن کیا بچے کیا مرد وزن

جانتے ہیں جینے کا فن کرکے تن من دھن قربان

’’لے کے رہیں گے پاکستان‘‘

ہوکے رہیں گے ہم آزادشام وسحر ہے ہم کو یاد

قائداعظم کا ارشاد اپنا آئین ہے قرآن

’’لے کے رہیں گے پاکستان‘‘

شمع حرم کے پروانے فرزانے اور دیوانے

اٹھے موت سے ٹکرانے ہے یہی جینے کا عنوان

’’لے کے رہیں گے پاکستان‘‘

ہم قائداعظم کا کہنا اسلام کے خادم کا کہنا

سب پورا کر دکھلائیں گے ہم پاکستان بنائیں گے

ہم پاکستان بنائیں گے اسلام کی شان بڑھائیں گے

(شاعر نامعلوم)