ڈرامہ فلم ’یو ور نیور رئیلی ہیئر‘ کا نیا ٹریلر

March 23, 2018

تھرل سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم ’ یو ور نیور رئیلی ہیئر‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

لین رمسے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی گمشدہ لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے، جس کی تلاش کے لیے ایک شخص ریسکیو مشن پر روانہ ہوجاتا ہے جہاں اس کا سامنا ایک طاقتور مافیا سے ہوتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


فلم کی کاسٹ میں جوکوئن فیونکس، ایلکس مینیٹ، جوہن ڈومن، جوڈتھ رابرٹس اور ایلسینڈرو نوولا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

روسا ایٹب کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 6اپریل کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔