”راول ایکسپو انٹرنیشنل “11 تا 15اپریل راولپنڈی میں منعقد ہو گی

March 24, 2018

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ”راول ایکسپو انٹرنیشنل “کے انعقاد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔ ”راول ایکسپو انٹرنیشنل “ 11سے 15اپریل تک ٹوپی رکھ آڈیٹوریم ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہو گی ۔اپنی نوعیت کی منفرد نمائش میں مقامی مینو فیکچررز کے ساتھ ساتھ رواں برس 60سے زائد چینی کمپنیاں اور دس سے زائد ممالک کی تجارتی کمپنیاں شرکت کریں گی ۔