کے ایم سی مشینری پول کے ڈرائیور علی جان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

March 24, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی مشینری پول ڈپارٹمنٹ کے ڈرائیور علی جان دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ مشینری پول ورکشاپ مسجد میں ادا کی گئی، جس میں مزدور رہنما سیدذوالفقارشاہ ،کیپٹن شبیر جدون ،محمد شاہد ،راجہ عاصم شہزاد ،محمدحمید ،ظہیر احمد میئو ،محمد نذیر ،عباس علی اور بنارس جدون اور دیگر نے شرکت کی ۔