رادھیکا آپٹے جاسوس بننے کیلئے ہالی ووڈ پہنچ گئیں

April 16, 2018

بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے ہالی ووڈ میں برطانیہ کی مشہور جاسوسہ ’نور عنایت خان‘ کا کردار اداکریںگی ۔

ٹولی ووڈ اور بالی ووڈ میں سنجیدہ اداکاری سے اپنا ایک مقام بنانے والی رادھیکا آپٹے نے اپنے نظریں اب ہالی ووڈ پر جمالی ہیں۔

بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق رادھیکا آپٹے اپنے خوابوں کے نگر ہالی ووڈ کی طرف اڑان بھرنے کےلئے تیار ہوگئی ہیں،وہ ’ورلڈ وار 2‘ نامی جاسوسی پر مبنی ڈرامہ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

ویسٹن چرچل سیکریٹ آرمی کی حقیقی زندگی کی کہانی پر مبنی فلم ’ ورلڈ وار 2 ‘کی دیگر کاسٹ میں مشہور ڈرامہ کیسل کی کاسٹ کی اسٹانا کاٹک اور سارہ میگن تھامس بھی مرکزی کاسٹ میں شامل ہیں۔

رادھیکا آپٹے فلم میں بھارتی نژاد برطانوی خاتون جاسوسہ کا کردار اداکریں گی جو جنگ عظیم دوم کے دوران پہلی وائرلیس خاتون آپریٹر تھیں۔