افغانستان میں امریکی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 38 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ آپریشن میں40 سے زائدافراد زخمی بھی ہیں۔
نائب ترجمان افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ فراہ میں کیے گئے مشترکہ آپریشن میں ملا ابراہیم، حافظ نیاز محمد، حاجی بشیر اور صالح محمود سمیت دہشت گردوں کے 10 اہم رہنما بھی مارے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران فضائی حملے بھی کیے گئے تاہم 11 صوبوں میں دہشت گردوں کے خلاف تقریباً 15 آپریشن اب بھی جاری ہیں۔