وزیراعلیٰ سندھ پہلے وہاں بجلی چوری روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،اویس لغاری

April 21, 2018

اسلام آباد (اے پی پی/جنگ نیوز) پاور ڈویژن کے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کو جلد سے جلد حل کرنے کے خواہاں ہیں ، کراچی اور سکھر کے عوام بھی بجلی چوری کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہیں، وزیراعلیٰ سندھ پہلے وہاں بجلی چوری روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں پھر وزیراعظم ہاؤس یا کسی اور جگہ دھرنے کا سوچیں۔ الیکشن سے پہلے ڈراموں کی سمجھ نہیں آتی، ڈرامہ نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہو نے جمعہ کو یہاں کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔