فینسی/ غیرقانونی نمبرپلیٹس کے خلاف کل سے کارروائی شروع ہو گی

April 22, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے فینسی/ غیرقانونی نمبرپلیٹس، اپلائڈ فاررجسٹریشن اورٹنٹڈگلاس کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف چیکنگ کا آغاز 23اپریل سے کیاجارہا ہے، ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق چیکنگ میں ایکسائز ڈپارٹمنٹ، سیٹیزن پولیس لایژن کمیٹی، پاکستان رینجرز سندھ اور کراچی پولیس کے نمائندے شامل ہوں گے یہ چیکنگ 22 جون تک جاری رہے گی۔