سخت بریگژٹ کی تیاری کیلئے برسلزکی ہنگامی اختیارات کی جستجو

April 23, 2018

برسلز: الیکس بارکر

بلاکس کے اداروں کو جزوی طور پر ہنگامی اختیارات دے کر،برطانیہ سے یورپی یونین کے فوری الگ ہونے کی صورت میں تیاری کرنے کیلئے قانون سازی کی ہڑبڑاہٹ میں برسلز آئندہ دس ہفتوں تک بریگژٹ پر درجنوں قانونی تجاویز جاری کررہا ہے ۔

یورپی کمیشن نے قوانین میں ترمیم اور خصوصی اختیارات ریگیولیٹرز کو دینے کے لئے 30 سے 40 تجاویز تیار کی ہیں تاکہ ، 29 مارچ 2019 کو بریگژٹ کے دن یا منتقلی کی مدت کے بعد یونین کسی معاہدے کے تناظر کے ساتھ معاملہ سے نبٹ سکے۔

’’یورپی یونین نے پہلے ہی بعض مخصوص شعبوں میں قانون سازی اختیار کی ہے جو سخت مشکلات سے نمٹنے کیلئے بشمول یورپی یونین کے کاربن کے اخراج میں ترامیم کی ہیں تاکہ برطانیہ کے اجازت نامے کی ممکنہ بھرمار قیمتوں کے گرنے کی جانب نہ لے جائے‘‘

یورپی یونین کے سفارتخانے کو بتایا گیا ہے کہ تجارتی کوٹا، کار کی صنعت، ٹرانسپورٹ کمپنیاں، بلاک کے خلائی پروگرام، مالیاتی خدمات اور پیشہ ورانہ اہلیت کیلئےخصوصی اہمیت کے ساتھ اقدامات وسیع پیمانے پر شعبوں کا احاطہ کریں گے۔

برسلز اور یورپی یونین کے حکام کو مزید اختیارات تفویض کرنے کی تحریک کا مقصد کاروبار کیلئے غیر یقینی صورتحال کو کم کرنا ہے لہٰذا وہ فوری پیچیدگیوں سے نمٹنے کے قابل ہیں۔

یہ پہلو بدترین کیس کے منظر نامے کیلئے تیاری کے ساتھ کمیشن کے عزم پر زور کا بھی ظاہر کرتا ہے، یہاں تک کہ اگر یہ یورپی یونین کے قانون سازی کے عمل کا استعمال کرتے ہوئے شامل ہے جبکہ برطانیہ ووٹنگ کے حقوق کے ساتھ مکمل رک رہتا ہے۔

بریگژٹ پر کام کرنے والے ایک یورپی یونین کے سفارتکار نے کہا کہ یہ سب ناگزیر اور ضروری ہے۔ بریگژٹ کی تیاری کیلئے ہونے والا زیادہ تر کام حکومتوں اور نجی شعبے کیلئے ہے۔ لیکن یورپی یونین کے قانون کے ساتھ مسائل ہیں جن کو ہمیں حل کرنا ہے۔

یورپی یونین کے حکام نے کہا کہ زیادہ تر ترامیم قانونی خانہ داری کی ہیں، جو برطانیہ کے نکلنے سے پیدا ہونے والی بے ضابطگیوں پر توجہ دے گا۔

تاہم، تجاویز جس میں برطانیہ کے اچانک نکلنے کے نتائج سے نمٹنے کیلئے کمیشن اور دیگر یورپی یونین کے ضباطہ کاروں کو محدود مدت کیلئے مخصوص ہنگامی اختیارات بھی فراہم کریں گی۔

’’یورپی یونین کے سفارتخانے کو بتایا گیا ہے کہ تجارتی کوٹا، کار کی صنعت، ٹرانسپورٹ کمپنیاں، بلاک کے خلائی پروگرام، مالیاتی خدمات اور پیشہ ورانہ اہلیت کیلئےخصوصی اہمیت کے ساتھ اقدامات وسیع پیمانے پر شعبوں کا احاطہ کریں گے۔‘‘

تفصیلات ابھی غیر واضح ہیں لیکن ایک یورپی سفارتکار نے تجویز دی ہے کہ اس میں مالیاتی خدمات میں کمپنیوں کیلئے بازنامہ شامل ہوسکتا ہے۔ سفارتکار نے کہا کہ یہ وکلاء یا یورپ پر مبنی پروفیشنلز کیلئے رعایتی مدت بھی دے سکتا ہے جو برطانیہ کی اہلیت کی بنیاد پر انحصار کرتے ہیں۔

ایسی شرائط کچھ بینکوں اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو یقین دہانی کی پیشکش کرسکتی ہیں کیونکہ وہ بریگژٹ کے بعد ایڈجسٹمنٹ کے بعد نمٹنے کیلئے ریگولیٹرز کیلئے زیادہ لچک فراہم کرے گی۔

ایک اقدام یورپی یونین کے گیلیلیو سیٹلائٹ پروگرام میں برطانیہ کی مسلسل شمولیت پر پابندیوں کا تعین کرنے کا امکان ہے۔

ا ٓپریشن اٹلانٹا کے آرپیشنل ہیڈکوارٹرز پر بھی ایک علیحدہ فیصلے کی ضرورت ہوگی،یورپی یونین کی ایک کاپی رائٹ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے انسداد کی ایک کوشش جو لندن کے مضافات میں نارتھ ووڈ سے چل رہا ہے۔

کمیشن نے یورپی یونین کے سفارتکار کو بتایا کہ یورپی یونین کی لوکیشن پر ہیڈکوارٹر کو منتقل کرنے میں 40 ہفتے درکار ہوں گے۔

قانون سازی کی پہلی تحریک دو موضوعات ٹیرف کوٹا کی شرح جو یورپی یونین میں فارم مصنوعات کی درآمد کی نگرانی کرے اور کار کے پرزہ جات کی منظوری کا احاطہ کرے گی۔ آئندہ ماہ تک دونوں شعبوں پر قانون سازی کی توقع ہے۔

برطانیہ اور یورپی یونین نے عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کے تحت یورپی یونین کے موجودہ ٹیرف کی شرح کو تقسیم کرنے کے بارے میں ایک معاہدہ کیا ہے، لیکن اس ابتدائی معاہدے کو امریکا سمیت مزاحمت کا سامنا ہے۔

کمیشن کی تجاویز واضح کریں گی کہ بریگژٹ پر عالمی تجارتی تنظیم میں یا برطانیہ کے ساتھ مذاکرات کے نتائج کے باوجود برطانیہ کے باہر نکلنے کے لئے غذائی اشیاء کی درآمد کے لئے کوٹا کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

یورپ میں کاروں کی فروخت کیلئے گاڑیوں کی اجازت کو کنٹرول کرنے والے قوانین پر طے کردہ نظر ثانی جیسے چیک جمہوریہ برانڈ اسکوڈو جسے وہیکل سرٹیفیکشن ایجنسی کی جانب سے برطانیہ میں منظور کیا گیا تھا۔ یہ اجازت کاروں کو بلاک میں کہیں اور فروخت کرنے کی اجازت دیتی ہے لیکن بریگژٹ کی وجہ سے پیچیدہ بن گئی ہے۔

جون اور جولائی بھر میں مزید تجاویز علیحدہ علیحدہ جاری کی جائیں گی۔کمیشن ان اقدامات کو تیار کوشش کے آئندہ دور کے طور پر دیکھتا ہے، جس میں نو ڈیل بریگژٹ کے قانونی نتائج کے 62 انتباہی نوٹیفیکشن کمپنیوں کو جاری کئے گئے ہیں۔

کمیشن نے نشاندہی کی کہ اگرچہ یورپی یونین کے رہنماؤں نے برطانیہ کے ساتھ منتقلی کے خاکہ کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے ابھی تک برطانیہ کے انخلاء کے نتائج کیلئے تیاری کی سطح کیلئے پوچھا ہے، تمام ممکنہ نتائج کو حاصل کرنے کیلئے۔

یورپی یونین نے پہلے ہی بعض مخصوص شعبوں میں قانون سازی اختیار کی ہے جو سخت مشکلات سے نمٹنے کیلئے بشمول یورپی یونین کے کاربن کے اخراج میں ترامیم کی ہیں تاکہ برطانیہ کے اجازت نامے کی ممکنہ بھرمار قیمتوں کے گرنے کی جانب نہ لے جائے۔