سلووینیا میں چاکلیٹ کھانے کا میلہ سج گیا

April 23, 2018

سلووینیا میں چاکلیٹ کھانے کے شوقین افراد کے لئے سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اس دلچسپ فیسٹیول سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

چاکلیٹ سے سجے اس میلے میں نا صرف بڑے بلکہ بچوں نے بھی بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کیا اور چاکلیٹ سے بنی کئی اشیاء کو نا صرف کھاکر لطف اٹھایا بلکہ یہاں موجود 96کلو گرام چاکلیٹ پیس کو دیکھ کر ہر ایک کے منہ میں پانی بھر آیا۔

ہر سال منعقد کئے جانے والے اس فیسٹیول میں جہاں چاکلیٹس سے تیار کی گئیں کئی اشیاء خواتین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں وہیں مختلف کیکس، ڈیزرٹ، ٖٹافیاں اور چاکلیٹ سے تیار کئے گئے کئی مجسموں نے بھی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔