آئی پی ایل:کنگز الیون پنجاب نے دہلی کو زیر کرلیا

April 24, 2018

نئی دہلی ( جنگ نیوز ) انڈین پریمیئر لیگ میں کنگز الیون پنجاب نے ایک اور دلچسپ مقابلے کے بعد میزبان دہلی ڈیئر ڈیولز کو چار رنز سے مات دیدی۔ فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں آٹھ وکٹ پر 143 رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔کرون نائر 34، ڈیوڈ ملر26، کے ایل راہول 23 اور اگروال 21 کے سوا کوئی اور بیٹسمین کھل کر نہ کھیل سکا۔جواب میں ہوم سائیڈ ہدف سے چار رنز قبل 139 پر ہمت ہار گئی۔ اس نے آٹھ وکٹ گنوائے۔ سریاش ایئر 57 اور ٹیواٹیا 24رنز کے ساتھ ہی مزاحمت کرسکے۔