طیبہ تشدد کیس ، سابق سیشن جج اور انکی اہلیہ کی سزا معطل

April 24, 2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کے مقدمے میں سزا پانے والے سابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کی سزا کا فیصلہ معطل کردی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 17 اپریلکو طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کو ایک ایک سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بنچ نے پیر کو راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کی اپیل پر سماعت کی۔اپیل کنندگان کی جانب سے راجا رضوان عباسی اور سہیل وڑائچ ایڈووکیٹس پیش ہوئے۔سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے طیبہ تشدد کیس میں راجا خرم اور ان کی اہلیہ ماہین کی سزا کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے اپیل پر مزید سماعت مئی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔