اتائی طب یونانی کو بدنام کررہےہیں،حکیم رضوان

April 26, 2018

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل کونسل فار طب کے سابق صدر حکیم رضوان حفیظ ملک نے کہا ہے کہ ایلوپیتھک طریقہ علاج میں صرف امراض کا علاج کیا جاتا ہے جبکہ طب یونانی مرض سے چھٹکارہ دلانے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر انسانی صحت کو مستحکم کرتی ہے۔ وہ بطور مہمان خصوصی گزشتہ روز فیکلٹی اوف ایسٹرن میڈیسن ، ہمدرد یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’عصر حاضر میں طب یونانی کے لیے مسائل اور وسائل‘‘ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ سمپوزیم کے اختتامی اجلاس سے بیت الحکمہ آڈیٹوریم، مدینتہ الحکمہ، کراچی میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ طبی یونانی میں دوائوں کا خزانہ ہے، ہم اگر پریشان ہیں تو صرف اتائیوں کی وجہ سے جو طب یونانی کو بدنام کرتے ہیں۔