سعودی عرب میں خواتین کو ویٹ لفٹنگ کی اجازت مل گئی

April 26, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

سعودی عرب میں خواتین سے متعلق آئے روز نئی پالیسیاں سامنے آرہی ہیں تاہم اب سعودی حکومت نے خواتین کو ویٹ لفٹنگ کی بھی اجازت دے دی ہے.

جس کے بعد خواتین کے لئے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دمام سمیت کئی شہروں میں عورتوں نے جم کا رخ کر لیا۔

سعودی خواتین بھی مردوں کی طرح مسلز بنانے کے لئے پرجوش ہیں۔

انہوں نے ویٹ لفٹنگ اور جم کو سپورٹس کے ساتھ ساتھ فٹنس برقرار رکھنے کا ذریعہ قرار دیا۔

ویٹ لفٹنگ کی اجازت ملنے پر سعودی خواتین اب مستقبل میں عالمی ایونٹس کا بھی حصہ بن سکیں گی۔