بھارت ،اسکول بس اورٹرین میں تصادم 13بچے جاں بحق

April 27, 2018

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک ) بھارت میں ٹرین اور بس کے ایک حادثے میں کم از کم 13 بچے جاں بحق ہوگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ شمالی ریاست اتر پردیش کے علاقے کوشی نگر میں ایک ایسے ریلوے پھاٹک پر پیش آیا جہاں ریلوے کا کوئی ملازم موجود نہیں تھا۔ ہلاک ہونے والے تمام بچوں کی عمر 10 سال سے کم ہے، زخمی بچوں سے 5 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں سڑکوں کی خراب صورت حال کے باعث اکثر ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں، رواں ماہ ریاست ہماچل پردیش میں ایک اسکول بس کھائی میں گرنے سے 24 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔