فلم ڈائریکٹر شفیق الرحمٰن کا نیا ٹیلی پلے مکمل ہوگیا

April 27, 2018

لندن(پ ر) فلم ڈائریکٹر ، رائٹر شفیق الرحمٰن نے لندن میں نیا ٹیلی پلے’’واپسی‘‘ مکمل کیا ہے جو جلد ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس پلے میں پاکستان سے شادی کرکے برطانیہ آنےوالی لڑکی کو سسرال میں در پیش آنے والے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے اور پیغام دیا گیا ہے کہ اگر ساس بہو کو بھی اپنی بیٹی سمجھنے لگے تو ہر گھر خوشیوں سے آباد ہوسکتا ہے۔ ٹیلی پلے ’’واپسی‘‘ کی ٹیم میں پروڈیوسرز غزالہ شفیق، فرزانہ شفیق، جگدیپ، حناانوار، جینٹ ڈھلون، روپ رائے، عطیہ، صلاح الدین، نوید اکبر، اسلم چغتائی، ایمپی اور شازیہ بھٹی شامل ہیں۔