سعودی عرب میں آج سے ریسلنگ کا اکھاڑہ سجے گا

April 27, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ریسلنگ کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ آج سے سعودی عرب میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا اکھاڑہ سجنے والا ہے ۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریسلنگ کے میدان کے مشہور و معروف پہلوان جان سینا، ٹرپل ایچ اور انڈر ٹیکر سمیت کئی بڑے بڑے نام آج سے رِنگ میں اتریں گے اور ایک دوسرے کو نانی یاد دلائیں گے۔

ریسلنگ کے ایونٹ گریٹیسٹ رائل رمبل میں خواتین ریسلرز شامل نہیں کی گئیں تاہم دس میچز منعقد کئے جائینگے جبکہ پچاس ریسلرز اور سات ٹائیٹلز کے لئے میدان میں اتریں گے ۔

واضع رہے کہ سعودی عرب نےعالمی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ڈبلیو ڈبلیو ای سے آئندہ 10 برس کے لیے کشتی کے مقابلوں کا معاہدہ کیا تھا ،معاہدے کے تحت ڈبلیو ڈبلیو ای آئندہ 10سال تک مختلف سعودی شہروں میں عالمی معیار کی ریسلنگ کا انعقاد کرے گا۔

ان مقابلوں میں مختلف کیٹیگریز کے عالمی شہرت یافتہ ریسلرز شریک ہوں گے، معاہدے کا مقصد کھیل، تفریح اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔