مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

April 27, 2018

نیا بجٹ پیش کرنے سے چند گھنٹے قبل مفتاح اسماعیل نےوفاقی وزیرکےعہدے کاحلف لےلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ، ریونیو اور اکنامک افیئر لگائے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے مفتاح اسماعیل سے بطور فاقی وزیر خزانہ کےعہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں کابینہ کےارکان،سیاسی کارکنوں اوراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں لیے جانے کے بعد سے وزارت خزانہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس تھا۔