دنیا کی سب سے بڑی دوربین میں مزید جدت لانے کی تیاریاں

April 30, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین نے گزشتہ سال کام شروع کر دیا تھا تاہم اب چینی سائنسدان اس میں مزید جدت لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جنوب مغربی چین کے صوبے Guizhouکے پہاڑوں میں نصب اس دیوہیکل دوربین سے خلا میں پوشیدہ کئی رازوں سے پردہ اُٹھانے میں مدد مل سکے گی جو 1ہزار 3سو51نوری سال دوری پر محیط سگنلز کیچ کرے گی۔

چینی سرکاری خبر رساں ادارے سنہوا کے مطابق اس ٹیلی اسکوپ سے خلا میں پوشیدہ کئی رازوں سے پردہ اُٹھانے میں مدد مل سکے گا جس میں پانچ سو میٹر قطر کے ریفلیکٹر لگائے گئے ہیں جبکہ 4450 پینلز نصب کیے گئے ہیں اور ہر پینل کی ایک سطح کی لمبائی 11 میٹر ہے۔

یہ دوربین فٹ بال کے 30 میدانوں کے برابر ہے جو چینی صوبے گویزاؤ میں قائم کی گئی ہے، اس دوربین سے آؤٹرا سپیس میں چینی مشاہدات میں اضافہ ہوگیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق یہ دوربین مجموعی طور پر ڈیڑھ کلومیٹر سے بھی زیادہ بڑے علاقے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس دوربین کے گرد ایک چکر لگانے کیلئے 40 منٹ چلنا پڑتا ہے۔ 124ملین پونڈز لاگت سے بننے والے فاسٹ پروجیکٹ کے مطابق اس دوربین کو تین پہاڑی چوٹیاں پر تعمیر کر کے تعمیراتی تکون بنا دی گئی ہے جبکہ اب اس میں مزیدبہتری لانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔