بالی ووڈ ستاروں کی کہکشاں’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘ میں

May 01, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ممبئی میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2018 کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں بالی ووڈ ستاروں کی کہکشاں اُمڈ آئی۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین سنیما کے اہم ترین ایوارڈ میں سونم کپور، اکشے کمار اور بھومی پڈنیکر نے بہترین اداکاری کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے ہر سال ایوارڈ تقریب منعقد کی جاتی ہے، جس میں نہ صرف بالی وڈ بلکہ بھارت کی ٹی وی انڈسٹری و تکنیکی خدمات دینے والے افراد کو بھی ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔

’دادا صاحب پھالکے‘ فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے ’نیشنل ایوارڈ‘ کے ساتھ بھی ایک خصوصی ایوارڈ بھی دیا جاتا ہے،جو معروف فلمساز ، لکھاری اوربھارت کی سینما انڈسٹری کے بانی کہلائے جانے والے دھند یراج کویند پھالکے جسے عام طور پر دادا صاحب پھالکے کی شان میں دیا جاتا ہے۔

2018ء دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنیوالوں میں بیسٹ ایکٹر اکشے کمار (پیڈمین) بہترین ایکٹریس بھومی پڈنیکر (ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا)،بہترین لیڈ ایکٹریس سونم کپور(پیڈ مین)، بیسٹ ورسٹائل اداکارہ منیشا کوئرالہ، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ راکیش روشن، سروسوتی لائف ٹائم ایوارڈ فریدہ جلال ،منیش پال،بیسٹ پلے سنگر (جیوری) بھومی تریوادی،موسٹ انٹرٹیننگ فلم سونو کی ٹیٹو کی سویٹی، بیسٹ پلے بیک سنگر نیتی موہن و دیگر 22 افراد شامل ہیں۔