سندھ میں سی این جی کی قیمت خاموشی سے بڑھا دی گئی

May 03, 2018

سندھ میں سی این جی پمپ مالکان نے باہمی گٹھ جوڑ کرکے گیس کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پمپ مالکان نے خفیہ اجلاس کےبعد سی این جی کی قیمتیں بڑھائیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں سی این جی کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 81 روپے 69 پیسے پر فرخت ہورہی ہے۔