امریکا میں ذہنی امراض کا شکار بزرگوں کا انوکھا نرسنگ ہوم

May 04, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

اولڈ ہوم یا نرسنگ ہوم کا قیام اس دور میں بہت عام ہوگیا ہے جہاں ایسے بزرگ افراد رہتے ہیں جن کی دیکھ بھال کرنے والا یا جن کا کوئی اپنا نہ ہو۔

امریکی ریاست اوہائیو میں ایسے ہی نزرگ افراد کیلئے منفرد نوعیت کا نرسنگ ہوم بنایا گیا ہے جہاں ذہنی امراض کا شکار بزرگ افراد رہتے ہیں ۔

منفرد نوعیت کے اس نرسنگ ہوم کو 1940کی تھیم پر بنایا گیا ہے جس کے در و دیوار بزرگ افراد کو گزرے زمانے کی نہ صرف یاد دلاتے ہیں بلکہ انہیں گھر جیسی محبت اور دیکھ بھال بھی ملتی ہے۔

نرسنگ ہوم میں ڈیمنشیا، الزیمائر و دیگر دماغی و یادداشت کے مسائل کا شکار بزرگ رہائش پذیر ہیں جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق اس ماحول سے ان بزرگ مریضوں کی صحٹ میں خاطر خواہ بہتری آسکتی ہے۔