نارتھمپٹن شائر کیخلاف اسد شفیق کی سنچری

May 06, 2018

نارتھمپٹن شائر کے خلاف چار روزہ میچ میں اسد شفیق نے سنچری بنا کر پاکستان کو پہلی اننگز میں 98 رنز کی برتری دلا دی ہے۔

نارتھمپٹن میں کھیلے جا رہے چار روزہ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 135 بنا لیے ہیں۔حارث سہیل نے 79 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ بابر اعظم نے بھی 57 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ کھیل کے پہلے روز نارتھمپٹن شائر کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 259 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔