لاہور، سندر میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 3 منزلہ پلازا گر گیا

May 06, 2018

لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تہہ خانے کی تعمیر کے لیے کھدائی کے دوران قریب ہی واقع تین منزلہ پلازا گرگیا ، پلازا گرنے سے کوئی شخص جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا ، گڑھی شاہو میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

لاہورکانواحی علاقہ سندرجس کےقریب واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 3 منزلہ پلازااس وقت زمین بوس ہو گیاجب پلازے کے ساتھ والے پلاٹ میں تہہ خانے کی تعمیر کےلئے کھدائی کی جا رہی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق پلازےمیں پہلے دراڑیں پڑیں، پھر شیشے ٹوٹے،صورتحال دیکھتےہوئے پلازے میں موجود افرادباہرنکل آئےاور موبائل فون سےویڈیوبنانا شروع کردی،اس موقع پر کئی راہگیر بھی وہاں جمع ہوگئے،پلازا دھڑام سےزمین پرآگرا،جس کے ساتھ ہی گردوغبارکےبادل اُڑنے لگے۔

خوش قسمتی سے اس واقعےمیں کوئی شخص جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا،بتایاگیاہےکہ پلازےمیں الیکٹرانکس کا سامان فروخت کیاجاتاتھا،پولیس نےتفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسرا واقعہ پیش آیاگڑھی شاہو طارق روڈ پرجہاں گیس پائپ لائن میں لیکیج کےباعث اچانک دھماکا ہو گیا،دھماکےسے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئےاور 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزکا عملہ ڈیڑھ گھنٹےکی تاخیر سے پہنچاجس نے گیس لیکیج پرقابوپالیا۔