پاکستانی جیلوں میں گنجائش سےکہیں زیادہ قیدی

May 10, 2018

ملک بھر میں112 جیلیں ہیں جن میں 53 ہزار744 قیدیوں کی گنجائش ہے مگر یہاں 84 ہزار سے زائد قیدیوں کو ر کھا گیا ہے جو گنجائش سے 57 فیصد زیادہ ہے۔

جیل اصلاحات پر نیکٹا نے غیرسرکاری تنظیموں کے اشتراک سے تیار کی گئی خصوصی رپورٹ جاری کردی۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جیلوںمیں 66فیصد قیدی وہ ہیں جن کے مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ کی تیاری میں چاروں صوبوںٕ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی جیلوں سے بھی ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے،جیل حکام بھی اس کی رپورٹ کی اہمیت سے مکمل آگہی رکھتے ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے تحقیقاتی معیار کو بہتر بنائیں۔

زیر سماعت کیسوں میں پے رول کو عام کیا جائے اور دس سال تک کی سزاؤں کے حامل کیسز کو قابل ضمانت قرار دیا جائے۔