’فلم چائنا سیلز مین ‘کا سنسنی خیز ٹریلر منظرِ عام پر آگیا

May 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


معروف امریکی باکسرو اداکار مائیک ٹائی سن اور ایکشن کے بادشاہ اسٹیون سیگال کی ایکشن سے بھرپور نئی تھرلر ڈرامہ فلم چائنا سیلز مین کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایت کارٹین ینگ کی اس فلم کی کہانی ایسی چینی کمپنی کے گرد گھوم رہی ہے جو افریقہ میں خطرناک جنگی حالات کا سامنا کرتے ہیں۔

مار ڈھار سے بھرپور اس ایکشن پیک فلم میں اسٹیون سیگال اور مائیک ٹائی سن کے علاوہڈونگ لِی،ایریک ایبونی،زیانگ وینگ اور اینتھونی گاورڈاہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم 15جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی ۔