پروفیسر سید اسرار بخاری(18مئی 2018) سر رہ گز

May 19, 2018

٭ جناب آپ کا کالم غدار، غدار کے شور میں تازہ ہوا کا ایک جھونکا ہے۔ لاہوریوں کو اورنج ٹرین کے تحفے کی مبارک باد دے کر آپ نے جدید دور کے شاہجہاں کے کارناموں کی جھیل میں خراج تحسین کا پہلا پتھر پھینکا ہے ورنہ لوگ تو خاموشی سے میٹرو بس کے مزے لیتے ہیں، جدید ہسپتالوں سے علاج کرواتے ہیں، دانش اسکولوں سے مستفید ہوتے ہیں، موٹرویز پر سفر کرتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ لوگ ایک ناانصافی کے تحت اپنی نااہلی کے غصے میں اپنے منہ سے ایک نا مناسب بات نکالنے پر اپنے اس محسن کو غداری کے تغمے پہنانے لگ گئے ہیں، ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور اپنے دلوں میں درگزر اور معافی کے جذبات کو جگہ دینی چاہئے۔(رشید امین، اسلام آباد)