مائیکرو سافٹ اور وئیر ہاوسز ایسوسی ایشن کے مابین معاہدہ

May 19, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) مائیکرو سافٹ دنیا بھر میں تنظیموں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے اپنی کوششوں کا حصہ ہونے کے ناطے اقتصادی خوشحالی کے حصول کے لئے ڈیجیٹل تبدیلیوں کی راہ پر گامزن ہے مائیکرو سافٹ نے پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن (PSHA) کے ساتھ شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جو مخصوص کورسز ازور سرٹیفکیٹس کے ساتھ کلائوڈ کمپیوٹنگ کی ایک نئی دنیا متعارف کرائیں گے شرکاء خصوصی طور پر تیار کئے گئے ان کورسز کی مدد سے ماہرین کے ساتھ منسلک ہو سکیں گے ۔