کیوبا : مسافرطیارہ گر کر تباہ ، 100 سے زائد افراد ہلاک

May 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


کیوبا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، حادثے میں 3 خواتین معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں، جنہیںشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بوئنگ 737 طیارہ ٹیک آف کےفوراً بعد ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارےمیں105مسافراورعملے سمیت 114 افراد سوار تھے ۔

کیوبا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہوانا شہر کے جوز۔مارٹی ایئرپورٹ سے بوئنگ 737 پرواز کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا ۔ طیارے میں 105 مسافر جبکہ عملے کے 9 افراد سوار تھے ۔ یہ فلائٹ ہوانا سے ہولگن سٹی جارہی تھی ۔

حادثے کے فوری بعد سیکورٹی اداروں نے جائے حادثہ کو چاروں طرف سے گھیرلیا جبکہ امدادی ادارے بھی وہاں پہنچ گئے ۔

کیوبا کے صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے اور زیادہ امید نہیں ہے کہ لوگ اس حادثے میں زندہ بچے ہوں گے۔