جماعت اسلامی قوم کیلئے امید کی کرن ہے ،عنایت اللہ خان

May 21, 2018

پشاور (سٹی رپورٹر) سابق سینئر وزیر بلدیات و پارلیمانی لیڈ رجماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پوری قوم کے لیے جماعت اسلامی امید کی کرن ہے ۔جماعت اسلامی صلاحیت ، دیانت اور جمہوری روایات کے لیے مثالی جماعت ہے ۔وہ دیربالا میں اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔2018ء کے الیکشن کرپٹ،ظالم اور غیر ملکی ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے حکمرانوں کے لیے عبرت کانشان ثابت ہوں گے۔22کروڑ عوام حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی پر اپنے ووٹ کے ذریعے انہیں مسترد کردیں گے اور اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان میں اسلام پسند قوتیں برسراقتدار آئیں گی۔ایم ایم اے نے ماضی میں بھی عوام کو مایوس نہیں کیا تھا اور آئندہ بھی مایوس نہیں کرے گی۔دینی جماعتوں کی قیادت کادامن ہرقسم کی کرپشن سے پاک ہے۔عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے۔عوام بخوبی سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو محب وطن ،باکردار اور ایمان دار قیادت ہی آگے لے کر چل سکتی ہے۔ملک وقوم کا سب سے بڑاالمیہ صالح قیادت کافقدان ہے۔