عزیز بولانی کا سفیروں و اعلیٰ شخصیات کے اعزاز میں افطار عشائیہ

May 21, 2018

اسلام آباد (جنگ نیوز) جنوبی و وسطی ایشیاء کے ٹورازم پروموشن سروسز لمیٹڈ کے سی ای او عزیز بولانی نے اتوار کی شب سیرینا ہوٹل میں پرتکلف افطار ڈنر دیا جس میں کم و بیش تمام غیرملکی سفیروں‘ ہائی کمشنروں اور اُنکی بیگمات‘ اسلام آباد کے دانشوروں‘ سرمایہ کاروں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ ان میں سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان سمیت موجودہ و سابق وزراء‘ اراکین پارلیمنٹ‘ چیمبرز کے صدورو دیگر عہدیداران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔