وزیر اعظم کی سہیل عابد شہید کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت

May 21, 2018

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کرنل سہیل عابد شہید کےپہنچ گئے ،جہاں انہوں نے سہیل عابد شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ کرنل سہیل عابد شہید کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سہیل عابد شہید جیسے بہادر بیٹے قوم کے لیے باعث فخر ہیںجبکہ دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی تاریخ لازوال قربانیوں سے عبارت ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کرنل سہیل عابد شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کےلیےصبرجمیل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث دہشت گرد اور 2 خودکش بمباروں کو ہلاک کیا تھا تاہم مقابلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے تھے۔

کرنل سہیل عابد شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیاجبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جب بھی میرا کوئی سپاہی شہید ہوتا ہے تو ایسا لگتا ہے جسم کا کوئی حصہ جدا ہوگیا ۔