ایم اے شاہ کرکٹ:عمر ایسوسی ایٹس فتحیاب

May 22, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) 23 ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹورنامنٹ میں قاسمی سی سی نے زین بلڈرز اور عمر ایسوسی ایٹس نے زی اسٹیٹس کو ہرادیا ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر سیدعمران علی شاہ تھے۔ زین بلڈرز نے پہلے بیٹنگ کی اور 7 وکٹ پر 133 رنز بنائے۔ ابراہیم خان 40 اور عون عباس 28رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ وسیم علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ قاسمی کرکٹ کلب نے ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ بلال ارشاد نے 88رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ ادھرزی اسٹیٹس لاہور نے پہلے بیٹنگ کی اور 7 وکٹ پر 144رنز بنائے۔ یاوربشیر نے 37، عزیز ناصر نے 33 اور رائو ضیام نے 28 رنز بنائے۔ عمر ایسوسی ایٹس نے ہدف 19اوورز میں 7وکٹیں حاصل کرلیا۔ دانش عزیز نے 66 رنز بنائے۔